حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر راہنماء اور ممتاز صحافی وکالم نویس رشید احمد نعیم کی قیادت میں پریس کلب حبیب آباد عوامی مسائل کے حل اور جرائم کے خاتمے میں اہم کردار کر رہاہے۔ پریس کلب حبیب آباد کے تمام ارکان و عہدیداران صحافت کو پیشہِ پیغمبری سمجھ کر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔
صحت و صفائی ،تعلیمی اور سماجی مسائل کے حل میں پریس کلب کی خدمات کو عوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے”ان خیالات کا اظہار معروف صحافی حاجی ابرار احمد کونسلر یونین کونسل واں رادھارام نے پریس کلب حبیب آباد کے چیف ایگزیکٹو رشید احمد نعیم کی قیادت اور ان کی مخلص و جرات مند ٹیم ظفر اقبال ناصر، امجد علی چوہدری ، شفاقت علی زرگر، تنو یر اسلم خاں ،عبدالوحید، اور غلام محی الدین پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب حبیب آباد میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کیا عوامی سماجی اور سیاسی رہنماوں پیر مختار احمد ( سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب) ،ممتا ز روحانی شخصیت پیر اعجاز احمد، سیٹھ عابدصدر ن لیگ جدہ، ظاہر شاہ،فضل بھٹی،چوہدری شہزاد احمد، محمد ندیم عباس،شیخ وسیم احمدپی ٹی آئی، چوہدری فیاض احمد،حاجی اللہ دتہ،اسد امتیاز، چوہدری صفدر،چوہدری صابر صدر انجمن تاجران ،عرفان ریاض اور چوہدری نعیم نے حاجی ابرار احمد کی پریس کلب حبیب آباد میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پریس کلب حبیب آباد مزید جوش وجذبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرے گا۔