نئی ایکشن ڈرامہ فلم”دیسی کٹے”کا پہلا ٹریلر جاری

Desi Cutty

Desi Cutty

ممبئی (جیوڈیسک) سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹے پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلمسازوہدایتکار آنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانوشالی، آکہل کپور، ساشا آغا، ٹیا باجپائی، مرلی شرمااور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آریان سیکسینا کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے میں کٹے (دیسی گن) کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں باقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔

ڈرامے کیساتھ ساتھ بھر پور ایکشن کا تڑکا لیے یہ فلم دیسی کٹے رواں سال 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔