نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے: الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے کراچی میں ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے کو نفرت اور تعصب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے حقائق کی نظر سے دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس معاملے کو سمجھنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔