کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے الطاف حسین کے بیان پر کوئی بیان نہیں دیا۔ نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے آج الطاف حسین سے بات کریں گے۔
کراچی ائیرپورٹ پر رحمان ملک نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملک کی معیشت کو نقصان ہر رہا ہے۔ پیر کو سیاسی جرگہ عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
منگل یا بدھ کو جرگہ کا اجلاس ہو گا۔ جنکہ حکومت اور دھرنے والوں میں مزاکرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر جہاز ان کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں ہوا۔