نئے امیر کا اعلان جلد ہو گا، کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان

Taliban

Taliban

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئے امیر کا باضابطہ اعلان تین دن میں کر دیا جائے گا، کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

ترجمان اعظم طارق کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نام پر پہلے ولی الرحمان اور ابوحکیم اللہ کو مارا گیا۔ طالبان کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے، کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر کا باضابطہ اعلان تین دن میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے تحریک طالبان امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں نئے امیر کے چناؤ کے لئے 3 نام زیر بحث لائے گئے،ان ناموں میں مولانا فضل اللہ امیر ٹی ٹی پی سوات، عمر خالد خراسانی امیرٹی ٹی پی مہمند ایجنسی، کمانڈر خالد امیر ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان کے نام شامل ہیں۔کالعدم تحریک طالبان کی قیادت کا سب سے مضبوط امیدوار جنوبی وزیرستان تنظیم کا سربراہ سجنا ہے۔

ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی کے امیر عبدالولی کا نائب قاری شکیل بھی اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔اس سے قبل نیک محمد سے لے کر حکیم اللہ محسود تک ٹی ٹی پی کے چار امیر رہے،سب کا تعلق محسود قبیلے سے تھا۔کالعدم تحریک طالبان کے نئے سربراہ کا فیصلہ اعلیٰ شوریٰ کرے گی۔پنجابی طالبان، عبدالولی اور دیگر گروپوں کے طاقت پکڑنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے نئے سربراہ پر اتفاق مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔