نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم فروزن کا پہلا ٹریلر جاری

Movies

Movies

لاس اینجلس (جیوڈسیک) لاس اینجلس والٹ ڈزنی کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “فروزن” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم فروزن کی کہانی ایک سنو مین بارہ سنگھے اور ایک لڑکی اینا Anna کے گرد گھومتی ہے۔

وہ اینا کی بہن ایلسا Elsa کی تلاش میں نکلتے ہیں جسکے جادو کے اثر سے دنیا برف تلے ڈھک گئی ہے۔ فلم کی کہانی مشہور مصنف ہانس کرسچئن اینڈرسن کے ناول “دی سنو کوئین” پر مبنی ہے۔ یہ والٹ ڈزنی کی ترپن ویں فلم ہے جسے اس برس ستائیس نومبر کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔