نئی بالی ووڈ فلم “گوری تیرے پیار میں”کے پوسٹرز جاری

Filam

Filam

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی 2012 کی رومانٹک کامیڈی فلم “اِک میں اور اِک تو”کے بعد عمران خان اور کرینہ کپور خان کی جوڑی پھر ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کی تیاری پکڑ چکی ہے۔ جی بالکل ٹھیک سنا آپ نے، بالی ووڈ فلمساز و ہدایتکارکرن جوہر کی عمران اور کرینہ کیساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم “گوری تیرے پیار میں “کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں۔

کرن جوہر کی اس فلم کے رائٹر و ہدایتکار پونیت ملہوترا ہیں جس میں عمران اور کرینہ کیساتھ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور معاون اداکارہ کا کردار نبھائیں گی جبکہ ایشا گپتا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ رومانس و کامیڈی سے بھرپور اس فلم کا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے جو 22 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔