نئے بجٹ کے خلاف آج سے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں, حلیم عادل شیخ

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے خلاف آج سے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں اور مسلم لیگ ق کی مرکزی قیاد ت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت کے خلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے ۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے جو بھی وعدے کیے تھے، اس کے برعکس ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔

آشیانہ اسکیم اور لیپ ٹاپ کو سیاسی رشوت کیلئے استعمال کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ بے انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹانا افسوس ناک اور سیاسی کم ظرفی ہے، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین اور عوام نے بجٹ کے خلاف احتجاج کیا تو ان کا ساتھ دینگے، کالا باغ ڈیم بنانے کیلئے عدالتوں کا استعمال کیا جائیگا۔