نئی گاڑیوں کی خریداری کا پرانا طریقہ کار بحال

Cars

Cars

نئی گاڑیوں کی خریداری کا پرانا طریقہ کار بحال کردیا گیا۔حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر این ٹی این کی شرط ختم کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا سے پاکستان آٹو مو بائیل مینوفیکچررز کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں یہ درخواست کی گئی تھی کہ این ٹی این کی شرط کی وجہ سے گاڑیوں کی خریدوفروخت میں کمی ہو رہی ہے اور انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے جس پر این ٹی این کی شرط ختم کر دی جائے۔

ایسوسی ایشن کا یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر نء گاڑی کی خریداری کا طریقہ کار بحال کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن ایف بی آر جاری کرے گا۔