تین نئے پولیو کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 246 ہو گئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ادارہ صحت نے خیبر ایجنسی میں دو بچوں اور شمالی وزیرستان کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ فاٹا میں یہ تعداد 158 تک ہو گئی ہے۔

رواں سال خیبرپختوپختوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 25، پنجاب میں 3، بلوچستان میں 11 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے فاٹا اور کے پی کے میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے فاٹا اور کے پی کے میں یکساں پولیو مہم کو ناگزیر قرار دیا ہے۔