پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے، تعداد 127 ہو گئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ادارہ صحت نے خیبرایجنسی کے 18 ماہ کے حمزہ اور 19 ماہ کے ابراہیم عبداللہ، 13 ماہ کے بلال، خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے ایک سالہ خضر حیات اور شمالی وزیرستان کی 33 ماہ کی عابدہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس کا شکار بچوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے۔