اسلام آبادا (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ناصر الملک نے چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی پر شدید اظہار برہمی کیا۔
اور حکم دیا تھا کہ 28 اکتوبر تک تعیناتی لیڈر آف دی ہاوس اور اپوزیشن لیڈر کی سفارش پر مستقل چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے، ورنہ عدالت قائم مقام چیف الیکشن کمیشن کو واپس لے لے گی۔ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔