کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئے میں کہا گیا ہےکہ نیا ضابطہ اخلاق انٹر بینک مارکیٹ کے کاروبار کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کے معیار، طریقہ کار اور ماحول کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مرکزی بینک نے بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔
ٹریژری ڈیپارٹمنٹس سہہ ماہی رپورٹ اپنے اعلٰی افسران کو جمع کرائیں، اسٹیٹ بینک کی ٹیم اچانک آن سائیٹ انسپیکشن کر کےعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی انٹر بینک مارکیٹ اور اس کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اوراس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی گئی۔