نئی کامیڈی فلم “ہیکٹر اینڈ دی سرچ فور ہیپینس “کا ٹریلر جاری

Hector and the Search Four Hypyns

Hector and the Search Four Hypyns

لندن (جیوڈیسک) خوشیوں کی تلاش میں نکلے شخص کے گِرد گھومتی نئی برطانوی کامیڈی ڈرامہ فلم “ہیکٹر اینڈ دی سرچ فور ہیپینس “کا ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔فرانس کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ہدایتکارپیٹر چیلسم نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گِرد گھوم رہی ہے۔

جسے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بیشتر مریض خوشی نہ ملنے پر متاثر نظر آتے ہیں۔یہ سائیکولوجسٹ انہیں خوشیوں کی تلاش میںدنیا کے دورے پر نکل پڑتا ہے جو لوگوں کے دِلوں میں نہ ہونے کی وجہ وہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔انوکھے اور طرح طرح کے تجربے کر کے خوشی کا راز تلاش کرنے میں مصروف سائیکولوجسٹ کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارسائمن پیگ نبھا رہے ہیں ۔

جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹونی کولیٹ، روزامنڈ پائیک اورکرسٹوفر پلمر شامل ہیں۔ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم 15 اگست کو برطانیہ میں جبکہ 26ستمبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔