نئی کامیڈی فلم “ہم شکلز”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

Humshakals

Humshakals

ممبئی (جیوڈیسک) پٹودی کے نواب سیف علی خان رتیش دیش مکھ کیساتھ کامیڈی کا طوفان لانے کیلئے تیار۔ ہدایتکار ساجد خان کی سیف علی خان اور رتیش دیش مکھ کی ساتھ نئی کامیڈی فلم “ہم شکلز”کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں جہاں سیف علی خان،رتیش دیش مکھ اور رام کپور تینوں اداکار ٹرپل رول ادا کر رہے ہیں وہیں انکے مدِ مقابل، تمنا بھاٹیہ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا بطور ہیروئنز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور انکے ہم شکل کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑ دکھائے گئے ہیں۔ معروف گلوکار موسیقار ہمیش ریشمیہ کی موسیقی لیے یہ فلم ہم شکلز فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔