لاس اینجلس (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی کی نئی اینی میٹیڈ کامیڈی فلم’’ اِن سائیڈ آؤٹ‘‘ کا کریکٹر پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو گاؤں سے شہر آ گیا ہے۔
اس دوران اس فیملی کی ننھی بیٹی Riley کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایسے میں Riley کے دوست اُس کی زندگی میں خوشیاں لے آتے ہیں اور وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرنے لگتی ہے۔
کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ ان سائیڈ آؤٹ‘‘ آئندہ سال 19 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔