منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور بومن ایرانی کی نئی مزاحیہ فلم “جولی ایل ایل بی ” کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ ارشد وارثی جولی ایل ایل بی میں ایک عام سے وکیل کا کردار نبھا رہے ہیں جن کی حماقتیں فلم بینوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیں گی۔
ایک کیس میں ان کا واسطہ ملک کے نامور وکیل بومن ایرانی سے پڑتا ہے۔ ارشد وارثی یہ کیس جیتنے کیلئے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ جولی ایل ایل بی پر بھارت کی وکلا برادری نے اعتراضات کئے تھے جس کی وجہ سے اس کی نمائش رکی ہوئی تھی۔ وکلا کے اعتراضات دور کرنے پر سنسر بورڈ نے فلم پندرہ مارچ کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔