نئی کامیڈی فلم نیبرز کا باکس آفس پر راج

Neighbours

Neighbours

ہالی وڈ (جیوڈیسک) نئی کامیڈی فلم نیبرز کا اس ہفتے باکس آفس پر راج رہا، پڑوسیوں نے نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جما لیا ہے۔ نئی کامیڈی فلم ” نیبرز“ اس ہفتے باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔

طنز و مزاح اور ڈرامے سے بھرپور فلم نیبرز ریلیز ہوتے ہی 3 دن میں باکس آفس پر چھا گئی ہے۔فلم 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

نیبرز کی کہانی ایسے میاں بیوی کی ہے جن کی محلے میں آئے نئے پڑوسیوں سے نوک جھوک شروع ہو جاتی ہے۔ جس کے بعد دونوں پڑوسی ایک دوسرے کو ستانے کے نت نئے طریقے اختیار کر کے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے ہیں۔