نئے سپہ سالار جنرل راحیل شریف دھیمے مزاج کے پروفیشنل سولجر ہیں ان کا تعلق شہیدوں اور غازیوں کے خاندان سے ہے، سرفراز حیدر، احسن رضائ
Posted on November 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سید سرفراز حیدر،سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے لٹریسی چوہدری احسن رضاء اور یوتھ ونگ پنجاب کے عہدے داروں عبدارشید سندھو،سردار خالد اور فرزانہ کاظم نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کی بطور آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی چیئرمین جوائنٹ چیفس تقرری کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل راحیل شریف دھیمے مزاج کے پروفیشنل سولجر ہیں ان کا تعلق شہیدوں اور غازیوں کے خاندان سے ہے۔
ان کے چھوٹے بھائی میجر شبیر شریف نے پاک بھارت جنگ کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔جس پر انہیںنشان حیدر عطا کیا گیا فوج کے نئے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے اپنے ایک مشترکہ بیان انہوںنے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی نظام میں احتساب کو بنیادی اہمیت حاصل ہو گی، مسلم لیگ ن کی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا اضافی چارج دیکر اچھا اقدام کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com