اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سکندر سلطان راجا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ان کا کہنا ہے کہ ادارے میں کرپشن اور نا اہلی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
سکندر سلطان راجا نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہیڈ کوارٹرز اور جی ٹین دفتر کا اچانک دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے سکندر سلطان نے کہا کہ وہ مختلف پاسپورٹ دفاتر کا اچانک دورہ کر کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکے گا۔