نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں پاکستان ہا ئی کمشنر عبدالباسط نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری رہنماؤں کوتقریب میں شرکت کی دعوت دیدی ۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 23مارچ کو یوم پاکستان کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، آسیہ اندرابی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیر رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دیدی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالباسط نے بھارتی وزیر جتندرا سنگھ کو بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ، تاہم ان کا تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ہرسال کشمیری رہنماؤں کو یوم پاکستان کی تقریب میں مدعو کرتا ہے۔