نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئر پورٹ پر تابکار مادے کے اخراج سے 2 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ تابکار مادے کے اخراج سے 2 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تابکار مادہ خارج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تابکار مادہ جوہری ادویہ کی کھیپ کا حصہ تھا جو ٹرکش ایئر لائنز کی پرواز سے دلی پہنچی تھی۔