نئی دہلی مشتعل خاتون نے مودی کے قافلے پر گملا پھینک دیا

Woman Throws Flowerpot at Modi's

Woman Throws Flowerpot at Modi’s

نئی دلی (جیوڈیسک) خاتون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے پر گملا پھینک دیا جب کہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا قافلہ روکنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم کی ڈیوٹی پر مامور کمانڈوز نے انہیں آگے بڑھنے نہ دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملنا چاہتی ہیں لیکن کمانڈوز نے انہیں زبردستی راستے سے ہٹایا جس پر خاتون مشتعل ہوگئی اور وزیراعظم کے قافلے پر پھولوں کا گملا پھینک دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا جب کہ مزید پوچھ کچھ کے لیے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔