نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کےسربراہ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے پر وزیراعظم سے بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی میں موجود غیر قانونی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے پر بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے اروند کیجریوال کوان دونوں معاملات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔