نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں بالی وڈ کی نئی فلم “بلٹ راجہ”کی تشہیری تقریب ہوئی، اداکار سیف علی خان اور سوناکشی سنہا کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔
اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا بلٹ راجہ سیاست اور جرائم کی دنیا پر بنی ایک رنگین فلم ہے جو شائقین کو پسند آئے گی۔
نئی دہلی میں ہونے والی تشہیری تقریب میں اداکارہ سوناکشی سنہا بھی شریک ہوئی ۔ ہدایتکار (Tigmanshu Dhulia) کی یہ ایکشن مووی آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔