نئی دلی میں جاری برائیڈل فیشن ویک کے گرینڈ فنالے میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی بار ریمپ پر کیٹ واک کر کے میلہ لوٹ لیا۔ نئی دلی کی سنہری شام میں رنگوں بھرے میلے کا اختتام ہوا۔۔ فیشن ویک کے گرینڈ فنالے میں حسین جمیل جھلملاتے ملبوسات نے نظروں کو چندھیا دیا۔۔فیشن ویک میں صرف دلہنوں کے لئے ہی نہیں بلکہ دولہا کے ساتھ ان کے گھروالوں کیلئے بھی پیش کئے گئے دیدہ زیب ملبوسات ۔ فیشن شو کا آغاز نارنجی رنگوں کے سمپل اور اسٹائلش گائونز سے ہوا۔
جس کے بعد گلابی رنگ کے ملبوسات ہرسو بہار چھائی۔ فیشن ویک میں چمکتے دمکتے جواہرات بھی پیش کئے گئے۔ دلکش ملبوسات کے ساتھ روایتی اور جدید جیولری نے شائقین کی دادوصول کی۔۔ صرف یہی نہیں گرینڈ فنالے میں تو بھاری بھرکم اسٹائلش عروسی ملبوسات پہلے ماڈلز کے جلووں نے میہ ہی لوٹ لیا۔
۔برائیڈل فیشن ویک کے گرینڈ فنالے کی رونقوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب بالی ووڈ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی اسٹارعالیہ بھٹ نیریمپ پر قدم رکھا۔۔فلمی دنیا میں پہلی فلم سے کامیابی حاصل کرنے والی عالیہ بھٹ نے پہلی بار ریمپ واک کی۔۔یوں رنگوں سے سجے برائیڈل فیشن ویک کا حسین اختتام ہوا۔