نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دلی میں کرپشن کے خلاف بل مسترد ہونے پر عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال نے استعفیٰ دے دیا۔
بھارت میں عام آدمی وزیر اعلیٰ تو بن گیا لیکن خواص کے سامنے اس کی اب بھی نہیں چلتی۔ دلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے جن لوک پال بل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن کانگریس اور بی جے پی کے ارکان اکھٹے ہو گئے اور اتنا شور مچایا کہ وزیر اعلیٰ دلی اروند کیجریوال کو تقریر کرنا مشکل ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ دلی اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ممتاز بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر کانگریس اور بی جے پی نے بل پیش نہیں ہونے دیا۔ دونوں کو مکیش امبانی فنڈ دیتا ہے کرپشن کی حمایت میں دونوں پارٹیاں اکھٹی ہیں۔