نئی دہلی: دفاعی سودے کیلئے بھارتی ایئرفورس کاوفد اسرائیل روانہ

Indian Air Force

Indian Air Force

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ائر فورس کا 140رکنی وفد وزارت دفاع کے سینئر رکن سنیل بھاسکر کی قیادت میں نئی دہلی سے جمعرات کے روز اسرائیل روانہ ہوگیا ۔

29فروری کو اسرائیل سے 16جنگی طیارے بھارت کو ملنے ہیں، جس کا بھارتی وفد معائنہ کرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ائرفورس اپنے جنگی طیاروں کے اسرائیل سے پرزہ جات خریدنے کے لئے حاصل شدہ فوجی ساز و سامان کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اطلاع ہے کہ بھارتی ائرفورس نے جو جنگی طیارے اسرائیل سے لئے تھے، اس میں جدید جنگی سازو سامان کی اب ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔

200ارب سے زائد کے دفاعی سودوں میں جنگی طیاروں کے پرزہ جات اور جدید ریڈار سسٹم بھی اسرائیل سے خریدا گیا ہے۔ اطلاع ہے کہ بھارتی اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فوجی ساز و سامان کی ضرورت کا معاہدہ موجود ہے۔ 2010ء کے معاہدے کے تحت اسرائیل بھارت کو جدید فوجی سامان دے گا۔