نئی دہلی انتخابات، کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 63 سیٹوں سے میدان مار لیا

Kejriwal

Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو تریسٹھ نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت مل گئی، حکمران جماعت صرف چھ نشستوں پر آگے آئی۔

دہلی کے ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کو منہ کی کھانا پڑی۔ عام آدمی پارٹی ایک بار پھر بازی لے گئی، ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی تریسٹھ نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔ بی جے پی کو چھ نشستیں ملیں۔

ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے آئی۔ کانگریس کا بالکل صفایا ہو گیا۔ دہلی میں گزشتہ حکومت بھی عام آدمی پارٹی کی تھی لیکن گزشتہ فروری کو وزیر اعلیٰ کیجریوال نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔