نئی دہلی فیشن شو میں بھارت کے روایتی ملبوسات کی نمائش

New Delhi Fashion Show

New Delhi Fashion Show

نئی دہلی(جیوڈیسک)سالانہ فیشن شو بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں جاری ہے،فیشن شو میں روایتی ہندوستانی اور جدید ملبوسات نمائش کے لیے لائے گئے ہیں۔فیشن شو میں ملک بھر سے مشہور کمپنیاں شریک ہیں۔

پہلے روز عروسی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔شوخ رنگ کے پہناووں میں ملبوس ماڈلز کیٹ واک کے لیے ریمپ پر آئیں تو شائقین نے انہیں خوب داد دی،شو میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔