نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ، پہلے روز پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ ہیروئن دپیکا پڈکون نے ریمپ پر جلوے دکھائے۔
نئی دہلی میں ہونے والے فیشن ویک کو بالی وڈ ستاروں نے دلکش بنا دیا ۔ ویلوٹ سے بنی گہرے رنگ کی شیروانی پہنے فواد خان ریمپ پر آئے تو میرون رنگ کا آؤٹ فٹ زیب تن کیے دپیکا دیکھنے والوں پر بجلیاں گراتی رہیں۔
پہلے روز کریم گولڈن ریڈ براؤن اور میرون رنگ نمایاں رہا ۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں منیش ملہوترا سمیت مشہور فیشن ڈیزائنرکے ملبوسات کی نمائش ہوگی۔