نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتال میں ملازم نے علاج کی غرض سے آنے والی افغان خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔21 سالہ ملزم امر سنگھ کو حراست میں لے کر 8 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کا مکرو چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ افغان خاتون کو بے آبرو کرنے کا واقعہ 24 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب ایک افغان خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ نئی دہلی کے ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے گئی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
میکس ہسپتال حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ21 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے 8 اگست تک اسے عدالتی ریمانڈ پر بجھوایا ہے۔ میکس ہسپتال سے جاری بیان میں کہا گیا مشتبہ ملازم کو فوری طور ملازمت سے برطرف کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔