نئی دلی میں بھارتی پولیس کو دھمکی آمیز خط موصول،بھارتی میڈیا

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں انڈین مجاہدین نامی تنظیم کی جانب سے بھارتی پولیس کو دھمکی آمیزخط موصول ہوا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین مجاہدین نامی تنظیم نے نئی دلی پولیس کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ غزہ میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کا بدلہ لیں گے۔ حکام نے خط موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ دلی میں سیکیوریٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔