نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں ہولناک آتشزدگی، قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے

Indian Parliament

Indian Parliament

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے اے سی پلانٹ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں پارلیمنٹ کا اے سی پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں واقع بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ اچانک بھڑک اٹھی، آگ پارلیمنٹ کے اے سی سیکشن میں لگی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں پارلیمنٹ کا اے سی پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ فضا میں گہرے کالے بادل چھا گئے۔

فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرمیڈیا کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیا۔