نئی دلی (جیوڈیسک) جوتا کھانے والے سیاستدانوں کی فہرست میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا نام بھی شامل ہو گیا۔
کیجریوال نئی دلی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے پہلے ان کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا اور پھر ان کی جانب جوتا اچھال دیا تاہم کیجریوال اس سے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد ہال میں موجود عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے شخص پر تشدد کر کے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوتا مارنے والے شخص کا تعلق ’’عام آدمی سینا‘‘ سے ہے اور اسے تفتیش کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔