نئی دلی : بھرے بازار میں خاتون ڈاکٹر کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کے بھرے بازار میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

نئی دلی کے علاقے راجوڑی گارڈن میں ایک خاتون ڈاکٹر اپنی اسکوٹر پراسپتال جا رہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سواروں نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی ویڈیو کے مطابق 2 آدمی خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

خاتون مدد کے لیے پکارتی رہی مگر آس پاس موجود کسی شخص نے اسکی مدد نہیں کی۔ متاثرہ خاتون کا آدھا چہرا جھلس گیا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اسکی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بھارت کے نیشنل کرائم بیورو کے مطابق 2010 سے 2012 کے دوران ملک میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے 225 واقعات رونما ہوئے اور ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر پر تازہ حملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارت میں سماجی میڈیا پر اس حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے۔