نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی برقرار ہے۔ فسادات میں 56 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔
نئی دہلی کے مشرقی علاقے تر ی لوک پوری میں ہندو مسلم فسادات پھوٹنے کے 5 روز بعد بھی کشیدگی ہے۔ علاقے میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
5 روزہ ہنگاموں میں 56 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں۔ تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کو خبر دار کیا ہے۔ جھڑپوں میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ علاقے میں رہنے والے ہندو اور مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں پھیلے ہوئے پتھر اور شیشے ہٹائے جائیں۔ انتہا پسند ہندوں نے اتوار اور پیر کی رات بھی 2 دکانیں جلا دیں۔