نئی دہلی میں مسلم کش فسادات، ہندوؤں نے بازار جلا دیا، کرفیو نافذ

Rioting

Rioting

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقے ترلوک پوری میں مسلم کش فسادات کے بعد پولیس نے علاقے میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا۔

جمعرات کو دیوالی کے موقع پر شروع ہونے والے فسادات کے بعد صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے، ہفتے کے روز حکام کے مطابق 5 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے تاہم انھیں پولیس نے گولیاں نہیں ماریں۔

ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 23 افراد کو گرفتار کر لیاگیا جس کے بعد گرفتاریوں کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے، فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندوؤں نے دیوی کا بت مسجد کے بالکل سامنے رکھ دیا، مسلمانوں نے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

جس کے بعد ہندوؤں نے ان پر ہلہ بول دیا اور شدید پتھراؤ کیا، مسلمانوں نے الزام عائد کیا کہ کشیدگی کا ذمے دار بی جے پی کا سابق ایم ایل اے سنیل کمار ہے جس نے کہا کہ وہ یہاں مندر بنائے گا۔

گزشتہ روز بھی سیکڑوں غیرمقامی انتہاپسند ہندو مسلم علاقے کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید پتھراؤ کیا، نصف درجن سے زائد دکانیں نذرآتش کردیں اور بازار لوٹ لیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔