نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ پاکستان عالی شان نمائش جاری ہے، نمائش کے خصوصی سیشن سے خطاب میں پاک بھارت کاروباری برادری نے نئی تجارتی راہداریاں کھولنے اور ویزہ کا حصول آسان کرنے کا مطالبہ کیا وفاقی وزارت تجارت کے تحت بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہونے والی 4 روزہ عالیشان پاکستان نمائش 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔
نمائش میں دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے رنگ برنگے ثقافتی ملبوسات پیش کئے گئے ہیں۔ نمائش کےایک خصوصی سیشن کے خطاب میں فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس کے صدر سدارتھ برلا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تجارت کو 6 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے اقدامات ہونے چاہیے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارت راہداریاں کھولی جائیں۔ سیشن سے خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے منتظم اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ پاک بھارت دوستانہ تعلقات پورے خطے کے بہتر مستقبل کے لیے اہم ہیں۔