نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا شادی کے فوری بعد اپنے شوہر آیوش کو ساتھ لیے بھائی کے ریالٹی شو بگ باس ہاؤس پہنچ گئیں۔
بہن کی شادی کی مصروفیات مکمل ہونے پر ایک طرف تو سلمان خان کے خاندان نے سکھ کا سانس لیا ہوگا مگر دوسری طرف سلمان خان شاید ابھی بھی نہیں تھکے اور فوری طور پر وہ اپنے مشہور ریالٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے پہنچ گئے تو دوسری طرف گزشتہ رات کی قسط میں ان کی بہن ارپتا اور شوہر آیوش بھی آپہنچے۔
نئی جوڑی کے اچانک شو میں پہنچ جانے پر ایک طرف سلمان خان تو بہت ہی خوش نظر آئے تو ساتھ ہی ’’بگ باس 8 میں حصہ لینے والے بھی انھیں دعائیں دیتے رہے۔