نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش وجذبے سے منائی گئی۔ یوم پاکستان کی تقریب نئی دلی میں پاکسان کے ہائی کمیشن آفس میں ہوئی۔
قومی جوش وجذبے سے منائی گئی اس تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، تقریب میں صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، ہائی کمشنرعبدالباسط نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، اس موقع پر بھارت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے طلبا میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔