نئی دلی میں ریاستی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

Election

Election

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ریاستی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

نئی دلی کے ایک کروڑ بیس لاکھ رہائشی ریاست کی ستر رکنی پالیمان کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ان انتخابات میں آٹھ سو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

انتخابات کو حکمران کانگریس پارٹی اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے آزمائش قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی انتخابات پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔