نئی دہلی (جیوڈیسک) سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات 45 منٹ جاری رہی، پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت رہنماء کی عیادت بھی کی۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید علی گیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان کے بیان کو سراہا اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے مسلسل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔