نئی دہلی: یوگا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب، نریندر مودی کی شرکت

Yoga

Yoga

نئی دہلی (جیوڈیسک) یوگا کے پہلے عالمی دن پر وزیرا عظم مودی کی موجودگی میں 35 ہزار افراد نے ایک ساتھ یوگا کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

اقوام متحدہ نے گیارہ دسمبر 2014 کو اکیس جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہن کے یکجا کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی نے صبح کے آغاز میں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوری دنیا کو پہلے یوگا ڈے پر نیک خواہشات کا ٹویٹ کیا اور اسے اپنی زندگی میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔