اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پارلیمانی امور نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ڈرافٹ تیارکرکے الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امورنے نئی حلقہ بندیوں کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا جس میں نئی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا گیا ہے۔
وزارت پارلیمانی امورنے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تیارڈرافٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔