نئی ڈراما فلم اسٹل ایلس کا شاندر پریمئر منعقد کیا گیا

Still Alice

Still Alice

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ڈراما فلم اسٹِل ایلس کا امریکا میں شاندر پرئمیر منعقد کیا گیا نیویارک میں ہونے والے خصوصی پریمیئر میں فلم کی مکمل اسٹار کاسٹ کے علاوہ ہالی وڈ کے متعدد اسٹارز نے بھیِ شرکت کی۔ فلم کو گزشتہ سال ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے۔

فلم کی کہانی 2007 کے مقبول ناول اسٹِل ایلس پر مبنی ہے، جس میں ایک 50 سالہ عورت الزہائمر کی بیماری کے بعد اپنی یادداشت کھونے لگتی ہے۔ فلم کل سے امریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔