کراچی (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چین سے 9 ریلوے انجن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انجن پاکستان ریلوے کی لائف لائن ہیں۔
چین کے ساتھ ان ریلوے انجنوں میں کسی قسم کا نقص نہ ہونے کی شرط پر معاہدہ کیا ہے، وزیر ریلوے نے بتایا کہ نئے ریلوے انجن چین کی کمپنی نے امریکا کے تعاون سے تیارکیے ہیں، چین سے انجن آنے کے بعد ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔