برسلز (جیوڈیسک) لکسمبرگ کے سابق وزیراعظم ڑان کلوڈ ینکر نے یورپی یونین کمیشن کے نئے سربراہ کی حیثیت سے پرتگال سے تعلق رکھنے وال یوزے مانوئیل باروسو کی جگہ لی ہے۔
ینکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانا اور اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔
اس مقصد کے لئے وہ رواں سال کے آخر تک تین سو ملین یورو مالیت کی سرمایہ کاری کا ایک پیکج متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یورپی کمیشن کے ستائیس ارکان ہیں جن میں جرمن سیاستدان گنٹر اوٹنگر بھی شامل ہیں۔