نیا یورپی کمیشن منظور ، لکسمبرگ کے سابق وزیر اعظم کلو دینگر سربراہ مقرر

Claude Juncker

Claude Juncker

سٹراسبرگ (جیوڈیسک) یورپی کمیشن یورپی یونین کا انتظامی بازو ہے اور نئے کمیشن کی منظوری کے لیے سٹراسبرگ کی پارلیمان میں بدھ کو ہونے والی رائے شماری میں 423 ارکان نے اس کے حق میں اور 209 ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیے۔

جبکہ 67 اراکین پارلیمان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ اس طرح ڑاں کلود ینکر اور ان کی سربراہی میں 27 کمشنرز پر مشتمل نئے یورپی کمیشن کے لیے اپنا کام شروع کرنے کی راہ میں اب طریقہ کار کی حد تک ایک رکاوٹ باقی رہ گئی ہے۔

یہ آخری مرحلہ یورپی یونین میں شامل 28 ریاستوں کی طرف سے نئے کمیشن کی اپنے اپنے طور پر رسمی پارلیمانی منظوری کا مرحلہ ہے ، جس کا کامیابی سے طے ہو جانا ایک یقینی سی بات ہے۔ یورپی یونین کا موجودہ صدر ملک اٹلی ہے۔