نیویارک (جیوڈیسک) امریکی فوجی اورعراقی قیدی کی دوستی پر مبنی تھرل سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم “بوائز آف ابو غریب “کامکمل ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ ہدایت کارو رائٹر لوک مورن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بدنام زمانہ جیل ابو غریب میں تعینات ایک ایسے امریکی فوجی کے گِرد گھوم رہی ہے جوعراقی قیدی سے خفیہ طور پر دوستی قائم کر لیتا ہے۔
زبان سے واقفیت کی بِناسے دونوں دوست جیل کی سلاخوں کے آر پار ایک دوسرے سے گھنٹوں باتیں کرتے اور اپنی تنہائی دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ حقیقی واقعات پر مبنی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس ڈرامہ تھرلر فلم میں ہالی وڈ اداکار شین آسٹن، مائیکل ویلچ، سارہ پیکسٹن اور جان ہیئرڈ اور الیجا کیلی اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 28 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔